خلیج اردو آن لائن:
راس الخیمہ میں ایک 6 سالہ امارتی بچہ گٹر کا ڈھکن کھلا ہونے کی وجہ سے اس میں گرنے کے بعد گٹر میں ڈوب کر جانبحق ہوگیا۔
جانبحق ہونے والے 6 سالہ راشد حماد کے چچا سلطان راشد نے اس افسوس ناک حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ راشد حماد صحن میں کھیل رہا تھا جب وہ لاپتہ ہوگیا۔
جس کے بعد اس کی ماں اسے پورے گھر میں ڈھونڈا لیکن وہ نہیں ملا۔ تو اس کے شوہر اور اس کے بھائی نے بھی بچے کو تلاش کرنا شروع کردیا۔
سلطان بتاتے ہیں کہ "انہوں نے گٹر میں دو بار دیکھا لیکن انہیں کچھ نہیں ملا”۔
ہر ممکن تلاش کے بعد راس الخیمہ پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملنے پر سول ڈیفنس کی ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئیں اور انہوں نے بچےکی تلاش شروع کردی۔
لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے آپریشن ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ جس میں ریسکیو ٹیم نے ایک لمبی چھڑی کی مدد سے گٹر کے اندر بچے کی تلاش کی جہاں انہیں اس کی لاش مل گئی۔
حادثاتی طور پر جانبحق ہونے والے بچے کے انکل سلطان بتاتے ہیں کہ راشد حماد اپنےماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا۔ جس کی اچانک موت نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔”تمام دوست، رشتہ دار اور اہل علاقہ اس موت پر افسردہ تھے اور انہوں نے بچے کے جنازے میں شرکت بھی کی”۔
Source: Khaleej Times







