متحدہ عرب امارات

برطانیہ نے متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافروں کو 14 دن کے قرنطینہ سے استشنا دے دی

 

خلیج اردو آن لائن:

برطانیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے لازم قرار دیے گئے 14 دن کے قرنطینہ کی شرط سے متحدہ عرب امارات کے مسافروں کو چھوٹ دے دی۔

اس تبدیلی کا اطلاق ہفتے کی صبح یو اے ای کے مقامی وقت 8 بجے سے ہوگا۔

جس کا مطلب ہے ہفتے کی صبح 8 بجے کے بعد سے یو اے ای سے یو کے پہنچنے والے مسافروں کو 14 دنوں کے لیے قرنطینہ نہیں کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے لیے اس تبدیلی کا اعلان جمعرات کے روز برطانیہ کی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

اور ٹوئیٹر پر یو کے کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے شیخ احمد بن سعید المکتوم نے لکھا کہ ” ہم برطانیہ کے یو اے ای کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں جن ممالک کے مسافروں کو یو کے آنے پر 14 دنوں کے لیے قرنطینہ سے استشنا حاصل ہے”۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بہت سارے افراد کے لیے ایک مثبت اقدام ہے کیونکہ دونوں ممالک میں بیشتر افراد اپنی فیملیز سے ملنے کے خواہاں ہیں۔ اور یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت کہ یو اے ای نے کورونا وبا کو بہتر طور پر قابو کیا ہے۔

تاہم، برطانیہ نے ڈنمارک کے لیے قرنطینہ کے حوالے سے ضوابط میں 14 دنوں کا مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اور یہ فیصلہ کورونا کی ایک تبدیل شدہ قسم کی انسانوں میں موجودگی کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔  ڈنمارک نے اعلان کیا ہے کہ کووڈ کی ایک تبدیل شدہ قسم آبی نیولے سے انسانوں میں منتقل ہوئی ہے جس نے 12 لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

تاہم، یو اے ای کے علاوہ آئس لینڈ، چلی، لاؤس، کمبوڈیا، ترکش اور کائکوس جزیرے، بحرین، اور قطر کے مسافروں کو بھی برطانیہ لینڈ کرنے پر قرنطینہ نہیں کیا جائے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button