متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اب ٹریفک جرمانوں کی بلا سود قسطوں میں ادائیگی کریں

 

خلیج اردو آن لائن:

اب آپ متحدہ عرب امارات میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے جرمانوں کی بلا سود قسطوں کے ساتھ ادائیگی کر سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے اس اسکیم کو لانچ کرنے کے لیے چار قومی بینکوں کے ساتھ معاہدہ طے کر لیا۔

اس اسکیم کے لیے راس الخیمہ بینک، ایمریٹس اسلامک، کمرشل بینک آف دبئی، اور ابوظہبی بینک کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔

اس موقعے پر وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ "یہ اقدام صارفین کی خوشی اور کمیونٹی کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لیے وزارت کے ویژن کے مطابق ہے”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button