متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے کشتی میں بنائے گئے ہوٹل کو ڈوبنے سے بچا لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی سول ڈیفنس اور دبئی بلدیہ نے جمعے کے روز دبئی خلیج میں تیرتے ہوئے ہوٹل کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

دبئی پولیس کے پورٹس پولیس اسٹٰیشنز کے ڈائریکٹر کرنل ڈاکٹر حسن سہیل السویدی نے بتایا کہ پولیس کنٹرول روم کو ریستوراں کے مالک کی طرف مدد کے لئے فون آنے کے فورا بعد ہی دبئی پولیس میری ٹائیم ریسکیو ڈیپارٹمنٹ اور سول ڈیفنس کے میرین فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی۔

ضروری آلات سے لیس ٹیم فوری طور پر اس مقام پر پہنچی جہاں ریستوران لنگر انداز تھا اور کشتی میں بنائے گئے ہوٹل کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا۔

دبئی پولیس میں میری ٹائم ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل علی عبد اللہ النکبی نے بتایا کہ "موقع پر پہنچتے ہی غوطہ خوروں کشتی نے کے نیچے چلے گئے اور کشتی کو اوپر اٹھانے کے لیے کرین کی رسی باندھنے لگے۔ اس دوران انہوں نے کشتی کو متوازن رکھنے کو یقینی بنایا۔ جبکہ سول ڈیفنس کی ٹٰیم کشتی کا وزن کم کرنے لیے اس میں سے پانی نکالنے لگی”۔

دونوں محکموں کی مشترکہ کوشش  سے کشتی میں بنائے گئے ہوٹل کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا اور ہوٹل کو اٹھا کر گھاٹ پر منتقل کر دیا گیا۔

پورٹس پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر کی جانب سے کشتیوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے حادثات سے بچنے کے لیے اپنی کشتیوں کے ڈھانچے، آلات اور الیکٹرانک ڈیوائسز کی جانچ کو ضروری بنائیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button