متحدہ عرب امارات

ویڈیو: یو اے ای میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد فرار کی کوشش مت کریں، پبلک پراسیکیوشن کی ہدایت

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر کوئی شخص متحدہ عرب امارات میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد یا پولیس کی حراست میں سے فرار ہوتا ہے تو اسے زیادہ سے زیادہ دو سال کے لیے قید کی سزا دی جائے گی یا زیر حراست رکھا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاوںٹ پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں گرفتاری کے بعد فرار ہونے سے متعلق یو اے ای کے فیڈرل پینل کوڈ کی دفعہ 280 کی وضاحت کی ہے۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہےکہ ” اگر جرم دو یا دو سے زیادہ افراد کی جانب سے کیا گیا ہے یا افراد یا چیزوں کے خلاف دھمکیوں یا تشدد کے ذریعہ کیا گیا ہو تو اس کی سزا قید ہوگی۔ اگر اس جرم میں ہتھیار کا استعمال یا استعمال کرنے کی دھمکی شامل ہے تو اس کی سزا پانچ سال سے زیادہ نہیں ہوگی”۔

یاد رہے کہ یہ ویڈیو پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے شروع کی گئے آگاہی مہم کا حصہ ہے جس میں یو اے ای کی عوام کو یو اے ای کے قوانین سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button