خلیج اردو: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ان کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ متحدہ عرب امارات آپ کی قیادت میں مزید ترقی کرے گا۔
ایک منٹ سے بھی کم