متحدہ عرب امارات

جدید آلات سے لیس بکتر بند گاڑی اور تیز ترین کشتی راس الخیمہ پولیس کے حوالے کر دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

راس الخیمہ پولیس کے کو جدید اور اپنی مثال آپ بکتر بند گاڑی دے دی گئی۔

راس الخیمہ پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل علی عبداللہ کا اس گاڑی کے حوالے سے  کہنا تھا یہ بکتربند گاڑی بڑی تعداد میں جدید اور اعلی ترین آلات سے لیس ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ” یہ گاڑی مقامی طور پر تیار کی گئی ہے، جس میں خاص پلیٹیں لگائی ہیں اور اس گاڑی کو مخصوص ٹاسکس کے لیے استعمال کیاجائے گا”۔

مزید برآں، راس الخیمہ پولیس نے سمندری علاقے میں نگرانی کے لیے تیز ترین کشتی بھی حاصل کر لی ہے۔

اور یہ کشتی بھی مخصوص آپریشنز کے لیے استعمال کی جائے گی خاص طور پر کریمنلز کو گرفتار کرنے لیے اس کشتی کا استعمال کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button