
خلیج اردو
30 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں Noon.com نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ رمضان میں روزانہ سیل پر 75 فیصد تک ڈسکاؤٹ دیا جائے گا۔ یہ آفر یکم اپریل سے لے کر 12 مئی تک جاری رہے گی۔
صارفین 10 دنوں کے فلیش سیلز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جہاں ان کو 12 گھنٹے مختلف کیٹگریز کیلئے مختلف ڈیلز پر مشتمل سیلز مل رہے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے 60 ہزار اشیاء پر رعایت دی جائے گی جن میں تازہ دودھ ، سبزیاں ، گوشت ، ڈائری ، لانڈری ، صفائی کرنے والی اشیاء اور بچوں کے استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔ شہد ، جیمز ، نمک ، نوڈلز سمیت مختلف اشیاء کے پیک شدہ ڈیل ایک درہم سے شروع ہوگی۔
ماہ رمضان کا مقدس مہینہ 13 اپریل سے 12 مئی تک متوقع ہے جہاں اگر 30 درہم کی قیمت تک کی خریداری اگر ڈیبٹ کارڈ سے خریداری کروگے تو 25 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔
نون کے ڈیجیٹل سٹرٹیجی اور گروتھ کی مایا ای آئی ایاچ نے کہا ہے کہ رمضان ایک دلچسپ اور مصروف مہینہ ہوتا ہے۔ نون ڈاٹ کام کی ٹیم نے پچھلے کچھ مہینوں میں سخت محنت کی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہمارے پاس نون پر خریداری کرنے والے صارفین کیلئے رمضان المبارک میں نہ صرف قیمتوں میں کمی ہو بلکہ وافر مقدار میں اشیاء بھی موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہزاروں مقامی سیلرز کیلئے پرعزم ہیں کہ اس دورانیہ میں ان کی مکمل ہمایت کریں ۔
گاہکوں کو خریداری کیلئے افطار کٹس دستیاب ہوں گی۔ رمضان کے لوازمات جیسے چاول ، چینی ، نمک ، چنے ، کھانا پکانے کا تیل اور بہت کچھ بنڈل میں بھری ہوئی ہے۔ بنڈل کی قیمتیں 49 درہم ، 69 درہم اور 119 درہم ہوگی۔
ایک ماہ تک سیل کے اس ایونٹ میں پیش آنے والے سرفہرست برانڈز میں ایریل ، سیلپاک ، گرینڈ ملز ، ہینز ، رینبو ، ڈیٹل ، اوومو ، ویمٹو ، تانگ ، لپٹن اور بہت کچھ شامل ہیں۔
Source : Khaleej Times







