
خلیج اردو
30 مارچ 2021
شارجہ : ابوظبہی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے شارجہ پولیس کے ہیروسپاہی کو ٹیلی فون کر اس کی رحمدلی اور سخاوت کیلئے اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پولیس اہلکار نے بروقت ایک گاڑی کے ڈرائیور کی مدد کی تھی جس کی گاڑی ہائے وے کی وسط پر اچانک سے ٹوٹ گئی تھی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارجنٹ احمد حسن الحمدانی مسکرا رہے ہیں جب وہ شیخ محمد کے ساتھ گفتگو کررہے ہوتے ہیں۔
سنا جا سکتا ہے کہ ولی عہد پولیس اہلکار کا شکریہ ادا کررہے ہوتے ہیں اور کہے رہے ہیں کہ آپ کے کام کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کا نام روش ہوگیا ہے۔
شیخ محمد نے کہا کہ میں نے آپ کو کال کی ہے تاکہ آپ کی آواز سن سکوں اور آپ کا شکریہ ادا کر سکوں۔ آپ نے میرے لیے ، اپنے خاندان کیلئے اور اس ملک کیلئے عزت کمائی ہے۔ خدا آپ کو جنت میں جگہ دے۔
جب شیخ محمد ان سے کہتا ہے کہ آپ کو کیا چاہیئے تو اس کے جواب میں وہ ان کو بتایا ہے کہ وہ ان سے ملنا چاہتا ہے جس پر شیخ محمد کہتا ہے کہ احمد آپ سے ملنا میرے لیت باعث مسرت ہوگا۔
یاد رہے کہ چند دن پہلے احمد الحمادی پٹرولنگ ڈیوٹی پر تھے کہ اس نے ایک ایسے شخص کو دیکھا جس کی گاڑی شیخ محمد بن زید روڈ پر ٹوٹ گئی تھی اور وہ اسے وہاں سے ہٹا رہا تھا۔ وہ فورا. اس کی مدد کیلئے پہنچ گیا۔ اگلی چیز جو ڈرائیور کو معلوم تھی ، افسر نے پہلے ہی ٹائیونگ سروس طلب کی تھی اور اس کیلئے رقم بھی اد کی تھی۔
جب سوڈانی شہری زین العابدین نے رقم واپس کرنے کی کوشش کی تو افسر کے جواب نے اس کے دل کو چھو لیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ضرورت نہیں ہے ، تم میرے والد یا بڑے بھائی کی طرح ہو۔
زین العابدین نے کہا کہ میں نے اس کے نام کو یقینی طور پر یاد کیا جو میں نے اس کے بیج پر دیکھا تھا اور پھر میں نے ریڈیو پر کال کرکے اس کا براہ راست شکریہ ادا کیا۔
Source : Khaleej Times







