متحدہ عرب امارات

دبئی: سیاح کی پنیر کے اندر چرس چھپا کر اسگمل کرنے کی کوشش ناکام

 

خلیج اردو آن لائن

دبئی کے سیاح پر 838 گرام چرس رکھنے اور پنیر پاؤڈر میں چھپا کر ملک میں اسمگل کرنے کا الزام عائد۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کو بتایا گیا کہ گھانا سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سیاح کو غیر قانونی مواد کےساتھ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔

گزشتہ سال دسمبر میں کسٹمز انسپیکٹر نے مدعا علیہ کے بیگ کی تلاشی لیتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا تھا۔ انسپیکٹر نے گواہی دیتے ہوئے بتایا کہ "مدعاعلیہ ایئرپورٹ کی آخری چیک پوائنٹ پر آیا تو میں نے اسے بیگ کھولنے کے لیے کہا۔ جس میں سے مجھے کالے رنگ کا پلاسٹک بیگ ملا۔ جس میں پنیر کا پاؤڈر تھا۔ لیکن اس بیگ کے اندر ایک کالے رنگ کا لفافہ تھا جس میں چرس چھپائی گئی تھی”۔

جس کے بعد دبئی پولیس نے مدعاعلیہ کو گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔ پبلک پراسیکیوشن نے مدعاعلیہ پر چرس اسمگل کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

تاہم، مقدمے کا فیصلہ 11 اپریل کو سنایا جائے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button