
خلیج اردو آن لائن:
دبئی میں ایک رہائشی کی چوری ہونے والی قیمتی اشیاء کو پولیس نے ایک گھنٹے میں ڈھونڈ نکالا۔
بر دبئی پولیس تھانے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل رشید الشیہی نے بتایا کہ پولیس کو چوری سے متعلق ایمرجنسی رپورٹ موصول ہونے کے بعد دو پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر ایکشن لیا۔
انہوں نے بتایا کہ "ایک یورپی باشندے کی جانب سے کنٹرول روم ایمرجنسی کال کی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ القوز کے علاقے میں وہ اپنی قیمتی اشیاء اپنی بائیک پر رکھ کر ایک اسٹور کے اندر داخل ہوا تو اس پیچھے اس کی اشیاء چوری کر لی گئیں”۔
جس کے بعد پولیس اس علاقے میں پہنچی، متاثرہ شخص سے پوچھ گوچھ کی اور پھر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے علاقے کی تب تک اسکرینگ کی جب تک کہ چور کی شناخت نہیں ہوئی۔ جس کے بعد پولیس نے چور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس اہکارون کے لیے اعزاز کا اعلان
دونوں اہلکاروں کی اس پھرتی اور شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کریمنل انویسٹیگیشن افیئر کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری نے دونوں اہلکاروں کو اعزاز سے نوازنے حکم جاری کیا۔ جس کے بعد دنوں اہکاروں کو کرائم کے مقام پر ہی اعزاز دیا گیا۔
Source: Gulf News







