متحدہ عرب امارات

اگر آپ کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں تو آپ ایمریٹس ایئر لائن کی اس اسپیشل فلائٹ میں سفر کر سکتے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ایمریٹس ایئر لائن اگلے مہینے ایک ایسی اسپیشل فلائٹ چلائے گی جس میں صرف وہ لوگ صرف کر پائیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں۔

10 اپریل کو ایمریٹس کی فلائٹ نمبر ای کے 2021 مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے  پرواز بھرے گی۔ اور یہ پرواز متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں کے اوپر پرواز کرتی ہوئی مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 30 منٹ پر لینڈ کرے گی۔

ایئر لائن کی جانب سے اس خاص پرواز کے حوالے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ "یہ پرواز ایک یونیک ایونٹ ہے جو کہ نہ صرف یو اے ای کی ویکسینیشن پروگرام کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے ہے کہ بلکہ ایمریٹس کے اپنے عملے اور کیبن کریو کو ویکسین لگانے کے عمل کو بھی نمایاں کرتا ہے”۔

اس پرواز کے لیے استعمال کیا جانا والا جہاز ایمریٹس کا سب سے نیا طیارہ اے 380 استعمال کیا جائے گا۔

اس پرواز کی ٹکٹیں کورونا ویکسین کی آخری خوراک لگوانے کے بعد دو ہفتے کو وقت گزار چکے تمام رہائشیوں اور شہریوں کے لیے دستیاب ہوں گیں۔ اکانومی کلاس کی ٹکٹ 1 ہزار درہم جبکہ بزنس کلاس کی ٹکٹ 2 ہزار درہم میں دستیاب ہوگی۔

ان ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو  ایمریٹس کے خیراتی ادارے ایمریٹس ایئر لائن فاؤنڈیشن کو عطیہ کر دی جائے گی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button