متحدہ عرب امارات

بین الاقوامی برانڈ کے جعلی مصنوعات سے ہوشیار راس الخیمہ میں کریک ڈاون شروع

(خلیج اردو ) راس الخیمہ میں ایک کروڑ سے زائد بین القوامی برانڈ کی جعلی مصنوعات ضبط کرلی گئی ہے جس کے بعد لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی برانڈ کو خریدنے سے پہلے اچھی طرح دیکھ لیا کریں۔

راس الخیمہ میں سال کے دوران ایک کروڑ 77 لاکھ 9 ہزار 477 اشیاء ضبط کر لی گئی ہے جس میں ڈیٹرجنٹس،جراثیم کش اشیاء، ہینڈ سینٹائزرز، گھڑیاں، چشمے ،پنسل اور بٹوے شامل ہیں ۔
راس الخیمہ کمرشل پروٹیکشن سیکشن کے ڈاریکٹر یوسف آل بلوشی نے بتایا کہ راس الخیمہ میں ملٹی نیشنل برانڈ کی مصنوعات جعلی طریقے سے تیار کی جاتی ہے ۔

راس الخیمہ میں ہینڈ سینٹائزرز اور دیگر اشیاء بھی دھوکہ دہی سے تیار کی جاتی ہے اور معصوم لوگوں کو لوٹنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے ۔راس الخیمہ میں لوگوں کو دو نمبر اشیاء کو پہچاننےکے لئے متعدد ورک شاپ کا بھی انعقاد کیاگیا تاکہ جعلی اشیاء کو عوام کی پہنچ سے دور رکھا جاسکے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button