متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس پی سی آر ٹیسٹ کی قیمتوں میں انتہائی کمی، آپ کا ٹیسٹ مفت ہو گا اگر؟

خلیج اردو
09 ستمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات بھر میں کورونا وائرس پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت انتہائی کم کر دی گئی ہے۔ ان افراد کا تو ٹیسٹ مفت کیا جاتا ہے جو کسی طرح کورونا کے انسداد کیلئے رضاکارانہ طور پر لڑرہے ہو اور انہیں شک ہو کہ کورونا سے وہ متائثر ہیں۔

عام طور پر انتہائی معتبر اور قابل اعتماد ادارے کا ٹیسٹ جو 370 درہم میں ہوتا تھا، اب 300 درہم میں کیا جاتا ہے۔ ابوظبہی میں محکمہ صحت نے قیمت 250 درہم تک کم کی ہے۔

دوسرے صحت مراکز نے کورونا ٹیسٹ کی قیمت کافی حد تک کم کی ہے۔

وی پی ایس ہیلتھ کیئر اسپتال سسٹم جس کے تحت 12 اسپتال اور بہت سے کلنکس چلائے جاتے ہیں، نے اعلان کیا ہے کہ ان کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ 200 درہم میں کیا جاتا ہے۔ جبکہ وہ لوگ جو 12 گھنٹوں میں ہنگامی بنیادوں پر ٹیسٹ کا نتیجہ چاہتے ہیں ان کیلئے فیس 250 روپےہے۔

دبئی ، شارجہ ، راس الخیمہ اور عجمان میں مختلف اداروں نے کورونا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 299 درہم تک کم کی ہے۔

ملک سے باہر سفر کرنے والوں کیلئے کورونا کیسز کی فیس میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  https://www.khaleejurdu.com/uae-news/abu-dhabis-etihad-announces-global-covid-19-cover-for-passengers/

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button