خلیج اردو آن لائن:
خیال رہے کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کے بعد یو اے ای بھر میں اندورن اور بیرون ملک پروازیں بند کر دی گئی تھیں۔ جو اب کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولی جارہی ہیں۔ اور بیرون ملک سے آنے والے اندرون ملک سے بیرون ملک جانے والوں کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
تاہم کورونا کا پی سی آڑ ٹیسٹ کی قیمت عام طور پر ساڑھے تین سو درہم سے زائد ہے۔ لیکن اب بہت ساری فضائی کمپنیاں اپنے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ رعایتی قیمت پر فراہم کرنے کے لیے مختلف لیبارٹریوں کے ساتھ اشتراک کر رہی ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں مزید ایئرلائنز وبا کے دوران ملک سے باہر جانے والے مسافروں کے لیے کورونا کے سستے پی سی آر ٹیسٹ فراہم کرنے کے لیے یو اے کی کے نجی ہیلتھ گروپوں کے ساتھ اشتراک کر رہی ہیں۔
منگل کے روز فلائی دبئی نامی ایئر لائن نے اعلان کیا کہ کہ اسے نے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ 180 درہم کا فراہم کرنے کے لیے آسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر نامی کمپنی کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔
فلائ دبئی نے ایک بیان کے ذریعے بتایا کہ” یہ سہولت دبئی سے سفر کرنے والے فلائی دبئی کے مسافروں کے لیے دستیاب ہے، اور یہ سہولت دبئی اور شمالی امارات میں قائم 28 آسٹر ہسپتالوں سے حاصل کی جا سکتی ہے”۔
اتوار کے روز نجی خبررساں ادارے گلف نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ کم از کم تین اور ایئر لائنز بھی اپنے مسافروں سستے کورونا ٹیسٹ فراہم کرنے جارہی ہیں۔ ان میں ایئر عربیہ، ایئر انڈیا، اور ایئر انڈیا ایکسپریس شامل ہیں، جنہوں نے مسافروں کو سستے پی سی آر ٹیسٹ کی فراہم کرنے کے لیے این ایم سی ہیلتھ کیئر کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے۔
این ایم سی ہیلتھ کیئر پی سی آر ٹیسٹ 150 درہم میں کر رہا ہے۔
کیا پی آئی ہے بھی سستے کورونا ٹیسٹوں کے لیے اشتراک کر رہی ہے؟
این ایم سی ہیلتھ کیئر ترجمان نے منگل کے روز بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن اور انڈیگو ایئر لائن نے بھی اپنے مسافروں کو رعایتی قیمت پر کورونا ٹیسٹ فراہم کرنے کے لیے این ایم سی کے شراکت داری قائم کی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ این ایم سی یہ سہولت اب تمام امارات میں فراہم کر رہی ہے اور کچھ لیبارٹریاں 190 درہم میں گھر پر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔
اس سہولت سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟
فلائی دبئی کا کہنا تھا کہ مسافروں کو یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے فلائی دبئی کی اصل بکنگ کنفرمیشن اور امارات کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ دینا ہوگا۔
ایئر لائن کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ 48 گھنٹوں میں دی جاتی ہے۔ تاہم اگر کوئی مسافر 24 گھنٹۓ میں رہورٹ حاصل کرنا چاہتا تو وہ دبئی میں آسٹر ہسپتال کی کسی بھی برانچ، بر دبئی آسٹر کلینک برانچ، یا عجمان، راس الخیمہ یا شارجہ میں آسٹر کلینک برانچ جا سکتا ہے۔
فلائی دبئی کے چیف کمرشل آفیسر، حماد عبیداللہ کا کہنا تھا کہ” آسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر کے اشتراک کے ساتھ یہ سروس رعایتی قیمت پر تیز اور بہترین ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ہمارے دیگر حفاظتی اقدامات اور کورونا کے لیے مفت گلوبل ہیلتھ انشورنس کی وجہ سے مسافروں کی سفر کی ترغیب ملے گی”۔
مزید برآں، ایئر لائن کا کہنا تھا کہ یہ سہولت فلائی دبئی ویب سائٹ، کسٹمر سنٹرز، ایپ یا فلائی دبئی کے کسی بھی ٹریول پارٹنر کے ذریعے کروائی بکنگ کے حامل افراد کو دستیاب ہوگی۔
ایئر لائن کا مزید کہنا تھا کہ”مسافر کورونا ٹیسٹ کی اپوئنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے آسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر کے 04 440 0500 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
Source: Gulf News







