متحدہ عرب امارات

شارجہ سکولوں میں کویڈ 19 سے صحتیاب طلباء کو ہراساں کرنے پر سخت سزا دینے کا اعلان

(خلیج اردو ) شارجہ سکولوں میں کرونا وائرس سے صحتیاب طلبہ کو ہراساں کرنے پر سخت سزا دینے کا اعلان کیا ہے اور ایسے طلباء کو تنگ کرنے اور فقرے کسنے پر سکول سے نکالا جائے گا ۔

اسکول کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر طلباء کے مابین بات چیت اور چیٹنگ پر بھی نظر رکھی جائے گی اور ایسا کوئی عمل سامنے آیا تو طلباء کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

محکمہ تعلیم کے اہلکار نے بتایا سکول بچوں کی ذہنی نشونما میم اہم کردار ادا کرتے ہیں اور وبائی صورتحال میں چھوٹی سی بات بھی طلباء کو ذہنی پستی کا شکار کرسکتی ہے اس لئے اسکولوں میں ان واقعات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

سکول انتظامیہ کے مطابق کویڈ 19 سے متاثر یا صحتیاب طلباء کو پریشان کرنا تیسرے درجے کی سزا قرار دیا گیا ہے جس کا بچے کی ذہین پر خطرناک اثرات مرتب ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے ۔ ایسی حرکات کرنے سے بچہ خود کو اکھیلا محسوس کرسکتا ہے اور اسکی تعلیمی قابلیت بھی متاثر ہوسکتی ہے ۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کویڈ 19 سے متاثر بچوں کے ساتھ ایسا کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور ہر قسم کی ہراسائی جو لفظی ،جسمانی یا پھر سائبر طور ہر کی جائے تو وہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button