قومی اسٹرلائزیشن پروگرام کے اوقات کے دوران نقل و حرکت پر پابندیاں اب بھی برقرار ہیں۔
دبئی اور دوسرے شہروں میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد بیشتر کاروباری ادارے سکہت احتیاطی تدابیر کے ساتھ معمول پر آرہے ہیں. تاہم ، دبئی میں رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک قومی اسٹرلائزیشن پروگرام میں نقل و حرکت پر پابندی برقرار ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر 3000 درہم جرمانہ عائد کیا جاۓ گا.
دبئی کے علاوہ دیگر شہروں میں قومی اسٹرلائزیشن پروگرام کے اوقات رات 10 بجے سے صبح 10 بجی تک ہے.
دبئی پولیس نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ ہنگامی صورتحال کے علاوہ ان گھنٹوں کے دوران باہر نکلنے پر 3 ہزار درہم جرمانے ہوگا۔
ٹویٹر پر پولیس نے بتایا کہ رہائشی کرفیو اوقات میں صرف مندرجہ ذیل ضروریات کے لئے بھر نکل سکتے ہیں.
- کھانا اور دوائیں خریدنا
- صحت کی ہنگامی صورتحال
- اہم شعبوں میں ملازمت سے متعلق مقاصد۔
#الجميع_مسؤول#We_Are_All_Responsible pic.twitter.com/IwYyYON0Qy
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) May 29, 2020
پولیس نے مزید بتایا کہ رہائشیوں کو ان گھنٹوں کے دوران پولیس سے اجازت نامہ لینے کی ضرورت ہے۔
اجازت لینے کے لئے دئے گئے لنک پر کلک کریں : https://dxbpermit.gov.ae
Source : Khaleej Times







