خلیج اردو
08 جنوری 2021
دبئی : دبئی میں اگلے تین سالوں کیلئے مکانوں اور دیگر کرایوں کو فکس کیا گیا ہے۔ نئے مجوزہ قانون کے تحت کرایے نامے پر تین سالوں کیلئے دستخط ہوں گے اور اس دوران کرایے میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلطان بٹی بن میجرن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جلد ہی نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ نئے قانون کا اطلاق اس دن سے ہوگا جب کرایے دار کرایہ نامے پرت دستخط کرے گا۔
میرجرن کا کہنا ہے کہ نئے قانون سے جب کرایوں کو فکس کیا جائے گا تو اس سے کرایہ داروں کا اعتماد بڑھے گا۔ اس سے قبل قانون کا مسودہ نومبر 2019 میں تیار کیا گیا تھا لیکن اس کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا تھا۔
Source : Khaleej Times







