
خلیج اردو
دبئی: روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے اسمارٹ ایپس کے ذریعے ٹیکسی بکنگ کے لیے نئے کرایوں کا اعلان کیا ہے۔
پیر تا جمعرات
صبح 8 بجے سے 9:59 بجے اور شام 4 بجے سے 7:59 بجے کے پیک اوقات میں بکنگ فیس 7.50 درہم ہوگی، جبکہ فلیگ فال کرایہ 5 درہم ہوگا۔
آف پیک اوقات صبح 6 بجے سے 7:59 بجے اور صبح 10 بجے سے 3:59 بجے تک، بکنگ فیس 4 درہم اور فلیگ فال کرایہ 5 درہم ہوگا۔
جمعہ
صبح 8 بجے سے 9:59 بجے اور شام 4 بجے سے 9:59 بجے تک پیک اوقات کا کرایہ لاگو ہوگا، جس میں بکنگ فیس 7.50 درہم اور فلیگ فال 5 درہم ہوگی۔
رات 10 بجے سے 11:59 بجے تک بکنگ فیس 7.50 درہم اور فلیگ فال 5.50 درہم ہوگی۔
آف پیک اوقات صبح 6 بجے سے 7:59 بجے اور صبح 10 بجے سے 3:59 بجے تک، بکنگ فیس 4 درہم اور فلیگ فال 5 درہم ہوگی۔
رات 12 بجے سے 5:59 بجے تک بکنگ فیس 4.50 درہم اور فلیگ فال 5.50 درہم ہوگی۔
ہفتہ اور اتوار
صبح 6 بجے سے 7:59 بجے، صبح 8 بجے سے 9:59 بجے اور صبح 10 بجے سے 3:59 بجے تک آف پیک کرایہ لاگو ہوگا، جس میں بکنگ فیس 4 درہم اور فلیگ فال 5 درہم ہوگی۔
رات 12 بجے سے 5:59 بجے تک بکنگ فیس 4.50 درہم اور فلیگ فال 5.50 درہم ہوگی۔
شام 4 بجے سے 9:59 بجے اور رات 10 بجے سے 11:59 بجے تک پیک اوقات کا کرایہ لاگو ہوگا، جس میں بکنگ فیس 7.50 درہم ہوگی اور فلیگ فال 5 سے 5.50 درہم تک ہوگا۔
ٹیکسی ای-ہیلنگ کے لیے کم از کم کرایہ 13 درہم مقرر کیا گیا ہے۔






