پاکستانی خبریں

آمنہ شیخ اور محب مرزا کی علیحدگی پر اداکارہ کا انکشاف

خلیج اردو
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ شیخ نے ایک یوٹیوب شو میں اپنی ذاتی زندگی، شوبز سے دوری اور سابق شوہر محب مرزا سے علیحدگی کے بارے میں اہم انکشافات کیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ طلاق اور بیٹی کی پیدائش کے بعد انہیں ذہنی و جذباتی بحالی کے لیے وقت درکار تھا، اسی وجہ سے انہوں نے میڈیا سے تقریباً سات سال کا وقفہ لیا۔ ان کے مطابق اس عرصے میں وہ شدید دباؤ اور منفی ماحول سے گزریں، جس کے باعث انہوں نے امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا جہاں ان کی فیملی نے انہیں مضبوط سہارا دیا۔

آمنہ شیخ نے کہا کہ اس دوران انہوں نے اپنی زندگی کو نئے سرے سے ترتیب دینے، خود کو سنبھالنے اور بہتر فیصلے کرنے کا عزم کیا۔ دبئی منتقلی کے دوران ان کی ملاقات عمر سے ہوئی، اور دونوں نے خاندانوں کی رضا مندی سے شادی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا چاہتی ہیں تاکہ فیملی کو غیر ضروری تنقید اور سوشل میڈیا کی توجہ سے محفوظ رکھا جا سکے۔

واضح رہے کہ آمنہ شیخ اور محب مرزا کی شادی 2019 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔ بعد ازاں محب مرزا نے اداکارہ صنم سعید سے شادی کرلی، جبکہ آمنہ شیخ نے بھی دوسری شادی کے بعد اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا اور ان کا ایک بیٹا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button