خلیج اردو
دبئی: شارجہ میں ٹیکسی کی سواری اور دبئی میں نقل و حرکت کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی اوبر ٹیکنالوجیز نے متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یکم جولائی سے اپنی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
ملک میں ایندھن کی تازہ ترین قیمتوں کی بنیاد پر شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹیکسی میٹر ٹیرف میں ترمیم کا اعلان کیا ہے۔ فیصلے پر عمل درآمد ایس آر ٹی اے کرے گا۔
ایس آر ٹی اے کے چیئرمین یوسف خامس العثمانی نے کہا ہے کہ یہ ترمیم ایندھن کی قیمتوں کو لبرالائیز کرنے کے اصول پر مبنی ہے کیونکہ میٹر کے چالو ہونے پر ٹیرف میں اضافہ یا کمی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جائے گا جو کہ وزارت توانائی کی طرف سے منظور شدہ ایندھن کی قیمتوں کے تعین کے مطابق ہے۔
العثمانی نے مزید کہا کہ ایس آر ٹی اے ٹیرف کی قیمتوں کے تعین کی پالیسی کا تعین کرے گا اور ٹیکسی صارفین کی خدمت کے لیے اس کے نفاذ پر عمل کرے گا۔
اوبر ٹیکنالوجیز نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یو اے ای کیلئے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی نے اپنے صارفین کو کرایوں میں اضافے کے بارے میں جمعہ کو ایک ای میل کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔ رائیڈ ہیلنگ ایپلی کیشن کچھ ویزٹ کے لیے 11 فیصد تک چارج کرے گی۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اوبر کا اس سال متحدہ عرب امارات میں دوسری مرتبہ کرایوں میں کیا گیا اضافہ ہے جہاں پیٹرول کویت کے مقابلے میں تین گنا زیادہ مہنگا ہے اور چھ رکنی خلیج تعاون کونسل میں فی لیٹر اوسط قیمت سے تقریباً دوگنا ہے۔
قبل ازیں یو اے ای میں اوبر نے آخری بار مارچ 2022 میں کرایوں میں اضافہ کیا تھا۔
متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتوں میں جولائی میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے۔ جہاں جولائی 2022 کے لیے پچھلے مہینے کے مقابلے میں تقریباً 49 فیز کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ مئی میں کمی کے بعد جون میں قیمتوں میں اضافے کے بعد ہوا ہے۔
یاد رہے کہ وزارت توانائی ہر مہینے کے آخری ہفتے میں متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمتوں کو ایڈجسٹ کرتی ہے۔
دوسری طرف وہ مسافر جنہوں نے شارجہ سے دبئی تک پبلک بس ٹرانسپورٹ خدمات استعمال کیں۔ انہوں نے کرایوں میں 3 درہم اضافے کی اطلاع دی ہے۔
چند سواروں نے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں رولا بس اسٹیشن سے القوز انڈسٹریل ایریا ون تک بس کے کرایے پر 17 درہم کے بجائے 20 درہم کرایے ادا کرنا ہوں گے۔
ایس آر ٹی اے کے کسٹمر ہیلپ لائن نمبر پر کال سے یہ بھی پتہ چلا کہ الجبیل بس اسٹیشن سے ابوظہبی جانے والی بس ٹکٹوں کی قیمت اب 35 درہم ہے جو اس سے پہلے 33 درہم تھی۔
یو اے ای میں پیٹرول کی قیمتیں جنوری 2022 سے لے کر اب تک 56 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہیں جس کی وجہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
Source: Khaleej Times