متحدہ عرب اماراتٹپس

جانیے دبئی میں مرغی کا گوشت کن دنوں میں سستا ہوتا ہے؟

نجی خبر رساں ادارے کی جانب سے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاو سے متعلق سروے کیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن: نجی خبررساں ادارے گلف نیوز کی جانب سے دبئی میں کھانے پینے کی مختلف اشیاء کی قمیتوں کو کچھ دنوں کے لیے مانیٹر کیا جاتا ہے۔ جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مختلف اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مختلف دنوں میں بڑھتی ہیں یا کم ہوتی ہیں۔

گلف نیوز کے حالیہ سروے کے مطابق مرغی یعنی چکن کا گوشت سوموار کےروز سستا ہوتا ہے۔ اس لیے آپ کو چکن سوموار کے روز خریدانا چاہیے۔

جبکہ چکن کی دیگر پراڈکٹس جیسا کہ فروزن چکن اور انڈوں کی قیمتیں پورے مہینے کے لیے ایک جیسی رہی ہیں۔

گلف نیوز کےسروے کے مطابق ہر سوموار کو چکن کی قیمیتیں تقریبا 2 درہم تک کم ہوتی ہیں۔ جو کے چکن کی خریداری کے لیے بہترین دن ہے اور بچت کی جا سکتی ہے۔ تاہم، فل وقت ایک کلو گرام کی قیمت 13 اشاریہ  5 درہم ہے۔

دوسری طرف سروے سے سامنے آیا ہے کہ گائے کے گوشت کو اور بچھڑے کے گوشت کی قیمتیں پورا مہینہ نا کم ہوئی ہیں نہ زیادہ، بلکہ مستحکم رہی ہیں۔

تاہم آسٹریلیا سے آنے والے گائے کے گوشت کی فی کلو قیمت 38 درہم رہی،

جبکہ بھارت سے آنے والے گائے کے گوشت کی قیمت 38 اشاریہ 3 درہم رہی۔

مزید برآں، آسٹریلیا سے آنے والے بچھڑے کے گوشت کی فی کلو قیمت 32 اشاریہ درہم، انڈٰیا سے آنے والے بچھڑۓ کے گوشت کی قیمت 36 اشاریہ 5 درہم فی کلو رہی اور پاکستان سے آنے والے گوشت کی قیمت 37 اشاریہ 7 درہم فی کلو رہی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button