متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس وائرس کے خلاف جنگ ، متحدہ عرب امارات نے کلنکس کیلئے کورونا ویکسین کی اجازت دے دی

خلیج اردو
13 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ کا وہ پہلا ملک بن گیا جس نے روسی ساخت کی کورونا ویکسین سپوتنک 5 کو کلنکس میں ٹرائل کی اجازت دیدی۔

امارات کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے روس کے نامور اور قابل اعتماد ماسکو گمالیہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں تیار کی گئی ہے۔ روس اور بیلاروس میں اس کی کامیاب ٹرائل کی گئی ہے۔

ویکسین کے بنانے کیلئے رشین ڈائریکٹ فنڈ سے منظوری دی گئی ہے۔ رشین ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو کریل دمیتریو نے عرب نیوز کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے خلاف عالمی سطح پر منفرد اور جدید لائحہ عمل اپنایا ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے اس اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

دمیتریو نے کہا کہ میکسیکو ، برازیل ، بھارت اور آزربائیجان کیلئے بھی ویکسین سپلائی کی جائے گی۔

متحدہ عرب امارت کے وزیر صحت عبدالرحمن آل اویس کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کامیاب کے شاندار منزل کی جانب گامزن ہے۔ امارات میں سپوتنک 5 جیسے ویکسین کی کامیاب ٹرائل جاری ہے ۔ اس عمل کو ابوظبہی صحت حکام کی جانب سے نگرانی میں لیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button