خلیج اردو آن لائن:
شارجہ میونسپلٹی کی طرف سے کیے گئے حالیہ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں جعلی اور ایکسپائر اشیاء بیجنے والی 350 غیر قانونی مارکیٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔
کاروائی کے دوران 173 ٹن کی اشیاء خوردنوش اور جعلی کاسمیٹکس اور سستے قیمتوں پر بیچی جانے والی دیگر جعلی اشیاء کو قبضے میں لے کر تلف کر دیا گیا ہے۔ یہ اشیاء عوام کی صحت کے لیے مضر تھیں۔
شارجہ میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل طہبت ال طرافی کا کہنا تھا کہ امارات بھر میں غیر قانونی مارکیٹوں کی انسپیکشن کے لیے حکام کی جانب سے انسپکٹروں پر مشتمل 40 ٹیموں تشکیل دی گئی تھیں۔
دکان دار گرمیوں کی چھٹیوں کو فائڈہ اٹھاتے ہیں اور اپنی اشیاء کو کم قیمت پر بیچنے کے لیے سامنے لاتے ہیں۔ اعلی پولیس افسر نے بتایا کہ” دکان دار غیر معروف ذرائع کی اشیاء فروخت کر رہے تھے۔ اور اشیاء خورد نوش کھائے جانے کے قابل نہیں تھیں”۔
مزید برآں، انسپکشن کے دوران پکڑے جانے والے اکثر افراد ملک میں غیر قانونی طور پر رہ رہے تھے۔ جبکہ کچھ افراد پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس کی جانب سے لوگوں کو ایسی کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کی اطلاع 993 پر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Source: Khaleej Times







