متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات روزگار کے مواقع کم کرنے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے:رپورٹ

معیشت کی بحالی کے لئے روزگار کے مواقع کم کرنا فائدہ مند ثابت ہوا

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات روزگار کے مواقع کم کرنے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے
۔معیشت کی بحالی کے لئے روزگار کے مواقع کم کرنا فائدہ مند ثابت ہوا ہے ۔

متحدہ عرب امارات میں اگست کے مہینے میں پرائویٹ سیکٹر کو خسارے کا سامنا کرنا پڑھا جو جولائی کے مہینے سے شروع ہوا اور اگست میں زیادہ ہوگیا ۔

اگست میں خریداری کا تناسب 4۔49 فیصد رہا جو 8۔50 سے کم ہوگیا ۔

متعدد کاروباروں میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ روزگار کے مواقع کم کرنے سے نقصان کم ہوا ہے ۔ متحدہ عرب امارات میں پچھلے گیارہ سالوں میں روزگار کے مواقع پہلی بار اتنی نیچی سطع پر آئے ہیں ۔

پچھلے تین مہینوں میں مقامی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا مگر بیرونی برآمدات میں کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ برآمدات میں کمی کی وجہ سے پیداواری خرچے کو کم کرنے کے لئے روزگار کے مواقع کم کرنے پڑھے ہیں ۔

مارکیٹ کو چلانے کے لئے اخراجات میں کمی بہترین حکمت عملی ثابت ہوتی ہے کیونکہ 2012 کے بعد پہلی مرتبہ برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

کویڈ 19 کی وجہ سے لاک ڈاون نافذ ہوا جسکی وجہ سے اشیاء کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے اخراجات بڑھ گئی تو روزگار کے مواقع کم کرنے پڑھے ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button