متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اب صرف دو منٹ میں اپنی گاڑی کا رزلٹ جاننے کیلئے ڈرائیو تھرو کار ٹیسٹنگ سنٹر قائم

خلیج اردو
یکم نومبر 2020
شارجہ: متحدہ عرب امارات میں اپنی گاڑی کا معائنہ کرنے کیلئے شارجہ میں قائم ٹیسٹنگ سنٹر سے صرف دو منٹ میں اپنا نتیجہ اخز کیجئے۔ ڈرائیو تھرو گیٹ سے آپ کو نمبر پلیٹس ، مائلج ، ٹسٹنگ لائٹس ، ٹائر ، پینٹ اور انڈر روف کنڈیشن کا پتہ چلے گا۔

سروس سنٹر میں کورونا سے احتیاطی تدابیر اپنانے کیلئے بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس سے سروس سے جہاں گاڑیوں کے مالکان کا وقت بچے گا وہاں گاڑی کے باقی حالت کے بارے میں بھی مکمل اطمینان کے ساتھ آپ کو نتیجہ بتایا جائے گا۔

https://twitter.com/ShjPolice/status/1322793880312569857

یہ سروس 2015 یا اس سے اوپر کے ماڈل والی گاڑیوں کیلئے ہے جو ہفتے سے جمعرات تک صبح 7 بجے سے شام 9 بجے کے درمیان ہوگی۔ یہ سہولت تین مہینوں کی آزمائشی بنیاد پر چلائی جائے گی۔

Khaleej Urdu

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button