متحدہ عرب امارات

اس سال نرسری میں بچوں کا داخلہ نہیں ہوگا، متحدہ عرب امارات میں ایجوکیشن کونسل نے فیصلہ سنا دیا

خلیج اردو
07 اکتوبر 2020
شارجہ : شارجہ کے اسکولوں میں اس سال نرسری میں بچوں کو داخل نہیں کرایا جائے گا۔ شارجہ ایجوکیشن کونسل ( ایس ای سی ) نے فیصلہ کیا ہےکہ کورونا وائرس کے باعث نئے بچوں کو نرسریز میں داخل نہیں کرایا جائے گا جبکہ پرانے طلباء کو تب تک کلاسز میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی جب تک کورونا سے متعلق تمام احتیطاطی تدابیر اختیار نہ کیے گئے ہوں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ نرسریز میں بچوں کو تب تک داخل نہیں کرایا جائے گا جب تک تمام احتیطاطی تدابیر اختیار نہ کیے گئے ہو۔ اس حوالے سے نگرانی کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ماہر افراد پر مشتمل ٹیم کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ جو یقینی بنائے گی کہ اسکولوں میں متعلقہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے معائنے کی ٹیم دیکھ رہی ہے کہ نرسریز اسکول بچوں کو کورونا سے بچا کر تعلیم دینے کیلئے تیار ہیں یا نہیں۔ تاکہ بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ابتدائی تعلیم کے محکمہے میں ڈائریکٹر مریم جابر آلشمسی نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ 40 فیصد والدین اپنے بچوں کو اسکولوں میں بھجوانے کیلئے تیار ہیں۔ اسی لیے ہم انتظامات کررہے ہیں تاکہ پہلے سے رجسٹرڈ بچوں کی تعلیم جاری رکھ سکے تاہم نئے بچوں کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button