متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس کا سکریپ کے دوکانوں کا معائینہ

پولیس نے امارات میں سکریپ کی فروخت اور تجارت کے مقامات کا معائنہ کرنے ، اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کے لئے ایک معائنہ مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم شارجہ پولیس نے محکمہ اکنامک ڈویلپمنٹ ، شارجہ سول ڈیفنس اور الیکٹرانک سروسز اینڈ مواصلات کے شعبہ کے تعاون سے شروع کی ہے اس مہم کا مقصد سلامتی اور حفاظت کو بڑھانا ہے

شارجہ پولیس میں جرائم  کے تحقیقات کے ڈائریکٹر ، بریگیڈیئر ابراہیم مصعب العجیل نے بتاییا

کہ اس بابت متعلقہ حکام سے  متعدد بار میٹنگ ہوئی ہیں اور حصوصی ٹیم ترتیب دی گئی ہیں   انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم نے مہم کے آغاز کے پہلے مہینے کے دوران صنعتی علاقوں میں 400 سکریپ شاپوں کا دورہ کیا۔ اور خصوصی ٹیموں نے سیکیورٹی اور معاشی خلاف ورزیوں کی نگرانی کے علاوہ سیکیورٹی اور حفاظتی طریقہ کار سے متعلق خلاف ورزیوں کی نگرانی کرنے  اور  ان کے مندرجات اور ذرائع کی شناخت ، خرید و فروخت کے ریکارڈ بھی چیک کیے۔ ٹیموں نے کچھ علاقوں میں نگرانی کے کیمروں اور لائٹنگ کو بھی چیک کیا۔

انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ کمیونٹی کی حفاظت کے حصول میں پولیس حکام کے ساتھ تعاون کریں ، اورایمرجنسی  کی صورت میں  محکمہ کے ہاٹ لائن نمبر 80040 ، یا 901 کے ذریعے پولیس سے رابطہ کریں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button