خلیج اردو
28 ستمبر 2021
دبئی : دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور دبئی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میں سرکاری ملازمین کیلئے ایکسپو 2020 میں شرکت کیلئے چھ دنوں کی چھٹیاں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ چھ دنوں کی چھٹیاں یکم اکتوبر 2021 سے لے کر 2022 میں مارچ کے اختتام تک ملازمین کر سکتے ہیں۔ یہ صرف ایکسپو 2020 دیکھنے کیلئے دی گئی ہیں۔
شیخ حمدان کا یہ اقدام اس عزم کی نشاندہی کرتا ہے جو وہ سرکاری ملازمین کو کام اور خاندان میں اوقات کی تقسیم کے حوالے سے توازن قائم رکھنے میں مدد دیتا ہے تاکہ وہ اپنے صلاحیت کو بڑھا سکیں۔
شیخ حمدان کا کہنا ہے کہ ایکسپو 2020 ایک ایسا منفرد ایونٹ ہے جس کے دوران دنیا دبئی میں اکھٹی ہو گی۔ وہ یہاں دنیا بھر سےت علم ، ثقافت اور تخلیقی صلاحیتیں لائے گا۔ ہمیں ایکسپو کا تھیم کہ اذہان کو جوڑنا ، مستقبل بنانا اور خوابوں کو حقیقت میں بدلنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ دنیا بھر سے آئیڈیاز کے بنانے اور اپنی عالمی سطح کی جدیدیت سے دنیا کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
دبئی نے ایک منفرد کاروباری ماڈل قائم کیا ہے جو تخلیقی صلاحیتوں پر مبنی ہے جو کمال کی بلند ترین سطح کو چھو رہا ہے۔ شیخ حمدان نے کہا کہ اس سے ہمیں اپنے کامیاب تجربات سے سیکھنے کو ملتا ہے۔ اپنے اہداف اور خواب جو ہم نے اگلے پچاس سالوں کیلئے رکھے ہیں ، یہ اس کی تیاری ہے۔
اس عظیم اہداف کے حصول کی تقریب میں ایک چھت کے نیچے دنیا قریب آئے گی جو دنیا کے 192 ممالک سے ثقافت ، تخلیقی صلاحیت اور جدیدیت کی عکاسی ہوگی۔ یہ خطے میں پہلی مرتبہ ہورفہا ہے۔
یہ دنیا بھر کیلئے ہونے والے میلے میں عوام کو موقع ملتا ہے کہ وہ حل کے بارے میں جان سکیں اور لوگوں کی جانب سے بنائے گئے ایجادات اور ان کی جانب سے مسائل کے پیش کیے گئے حل کے بارے میں سمجھنے کا موقع ملے۔
Source : Gulf News