متحدہ عرب امارات

ولی عہدشیخ ہمدان اپنی گاڑی کو مختصر عرصے تک کیوں استعمال نہیں کریں گے ؟

- دبئی کے ولی عہدکی مرسڈیز ایس یو وی کے ونڈ شیلڈ پر ایک پرندے نے گھونسلہ بناکر انڈے دئیے ہے جن کے حفاظت کے لیے اس کے گرد سرخ فیتہ بھی لگادیا گیاہے

خلیج  اردو      – دبئی کے ولی عہدکی مرسڈیز ایس یو وی کے ونڈ شیلڈ پر  ایک پرندے نے  گھونسلہ بناکر انڈے دئیے ہے  جن کے حفاظت کے لیے اس کے گرد سرخ فیتہ بھی  لگادیا  گیاہے

انسٹا گرام پر شیئر ہونے والے ایک  ویڈیو میں   دیکھا جاسکتا ہے کہ دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان  کے زیر استعمال لگژری   گاڑی کے ونڈ شیلڈ پر  ایک پرندے نے گھونسلہ بناکر انڈے دئیے  ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ولی عہد نے  پرندے اوران کے انڈوں کی حفاظت کی خاطر مختصر مدت کے لیے اس گاڑی کو استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پرندے  اور اس کے انڈوں کی حفاظت کے خاطر  اس کے گرد سرخ فیتہ لگا یا ہے

ولی عہد شیخ ہمدان  اپنی رحم دلی اور  انسان دوست شخصیت کے طور پر بھی  کافی  شہرت رکھتے ہے  اور پرندوں کے  دلداہ ہونے کے حوالے سے بھی انہیں کافی شہرت حاصل ہے

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button