متحدہ عرب امارات

شیخ خلیفہ نے عید الضحی کے موقع پر 855 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے صدر نے عید الضحیٰ کی خوشی کے موقع پر مختلف جرائم کی وجہ سے مختلف جیلوں میں سزا کاٹنے والے 855 قیدیوں کی سزائیں معاف کردیں، اور انکی فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

قیدیوں کی رہائی کا یہ فیصلہ صدر مملکت شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انسان دوست اقدامات کا ایک حصہ ہے۔ مزید برآں، یہ اقدام معافی اور رواداری کی اقدار کی بھی عکاسی کرتا ہے تاکہ قیدیوں کو ان کی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنے اور اپنے  کنبے کی مشکلات کو دور کرنے کا موقع ملے۔

عید الاضحی سے قبل صدر کی جانب سالانہ معافی کا مقصد خاندانی ہم آہنگی اور تعلقات کو بڑھانا ہے۔ ماؤں اور بچوں میں خوشیوں کا باعث بننا اور رہا شدہ قیدیوں کو اپنے مستقبل پر دوبارہ غور کرنے اور کامیاب معاشرتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی راہ پر واپس آنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button