خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے اتوار کے روز دل کو چھو جانے والی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ملک کی مختلف کمیونٹیز شیخ خلیفہ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
صدر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملک کے ہع شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شیخ خلیفہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جو کچھ شیخ خلیفہ نے اپنی زندگی میں عوام کیلئے کیا، اس کا بدلہ دینے کیلئے یہ بہترین اقدام ہے۔
Across the country, people & communities have been paying their own respects to the late Sheikh Khalifa. This united display of affection & admiration is a fitting tribute to a beloved leader who dedicated his life to the happiness & wellbeing of the UAE & those who call it home. pic.twitter.com/JkuarsxwLy
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) May 22, 2022
ویڈیو کا آغاز شیخ خلیفہ مرحوم کی موت کے اعلان کی سنسنی خیز آڈیو سے ہوتا ہے۔ مرحوم کے جنازے کے مناظر ، لوگوں کا غم اور سوگ اور ملک بھر کے غائبانہ نمانہ جنازہ کو دکھایا گیا ہے۔
ملک میں مسلمانوں اور غیر مسلمانوں نے شیخ خلیفہ کی وفات پر ملک میں خصوصی نمازوں کا انعقاد کیا۔
مساجد، گرجا گھروں، مندروں اور دیگر عبادت گاہوں میں دعائیہ اجتماعات منعقد ہوئے۔ بہت سے رہائشی جو ذاتی طور شرکت نہیں کر سکتے تھے انہوں نے اپنے گھروں سے دعا کی اور اپنے ہردلعزیز رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Source: Khaleej Times