متحدہ عرب امارات

شیخ محمد کی جانب سے دبئی کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مالی سال 2026-2028 کے لیے دبئی حکومت کے عام بجٹ سائیکل اور مالی سال 2026 کا سالانہ بجٹ منظور کر لیا ہے۔

سرکاری اعلان کے مطابق 2026 سے 2028 تک کے تین سالہ بجٹ سائیکل میں مجموعی اخراجات کا حجم 302.7 ارب درہم اور مجموعی آمدن 329.2 ارب درہم رکھا گیا ہے۔ یہ بجٹ دبئی کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد اقتصادی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پائیدار مستقبل کے اہداف کو آگے بڑھانا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button