
خلیج اردو
نئی دہلی: بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کے روز 75 برس کے ہو گئے، اس موقع پر جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی بڑے ستاروں نے سوشل میڈیا پر انہیں دلی مبارکباد دی۔
ملیالم سپر اسٹار موہن لال نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو سالگرہ کی ڈھیر ساری مبارکباد، اللہ آپ کو صحت، خوشی اور ہمارے ملک کی قیادت کے لئے مزید قوت عطا کرے۔ اسی طرح میگا اسٹار مموٹی نے بھی اپنے پیغام میں مودی کو نیک خواہشات بھیجیں۔
تمل سپر اسٹار رجنی کانتھ نے ایک تفصیلی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مودی کو ’محترم اور عزیز وزیر اعظم‘ قرار دیتے ہوئے طویل عمر، اچھی صحت اور ملک کی قیادت کے لئے دائمی طاقت کی دعا کی۔
اداکار و سیاستدان کمال ہاسن نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو عوام کی خدمت کے لئے صحت اور طاقت نصیب ہو۔
خیال رہے کہ نریندر دامودرداس مودی 17 ستمبر 1950 کو وڈ نگر، گجرات میں پیدا ہوئے۔ وہ 2001 سے 2014 تک گجرات کے وزیر اعلیٰ رہے اور مئی 2014 سے بھارت کے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے ان بڑے ناموں کی جانب سے نیک خواہشات مودی کے وسیع اثر و رسوخ کی عکاس ہیں جو سیاست، سماج اور ثقافت تک پھیلا ہوا ہے۔







