خلیج اردو
10 جنوری 2021
ابوظبہی : ابوظبہی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے تباہ ہونے والے انڈونیشنین طیارے پر افوس کا اظہار کرتے ہوئے غم کی اس گھڑی میں انڈوشین حکومت اور عوام سے اظہار یک جہتی کی ہے۔ انہوں نے متائثرہ افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کی ہے۔
سریوجیا ایئر بوئنگ 737۔500 گزشتہ روز پرواز کے پانچ منٹ بعد ہی سمندر میں گرا تھا جس میں سوار عملے سمیت 62 افراد ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ طیارہ حادثے کی تاحال وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔






