متحدہ عرب امارات

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قادر کی جگہ فخر زمان کی واپسی، کھلاڑی کارکردگی کیلئے پرامید

خلیج اردو

دبئی: پاکستان نے جمعہ کو آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ میں ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان کو شامل کرکے اسپنر عثمان کو نکال دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ 32 سالہ زمان گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

 

پی سی بی کے ایک بیان کے مطابق پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا کے لیے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے جس میں زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ قادر ٹریولنگ ریزرو میں ہوں گے۔

 

پی سی بی نے مزید کہا کہ قادر ابھی تک پچھلے مہینے انگوٹھے کی چوٹ سے ٹھیک نہیں ہوئے ہیں اور 22 اکتوبر سے پہلے انتخاب کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ تمام 16 ٹیمیں 15 اکتوبر تک اپنے سکواڈ میں تبدیلیاں کر سکتی ہیں جس کے بعد انہیں ورلڈ کپ کی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری درکار ہے۔

 

زمان گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ پی سی بی نے بتایا کہ فخر زمان انگلینڈ (17 اکتوبر) اور افغانستان (19 اکتوبر) کے خلاف دو وارم اپ میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

 

پاکستان سپر 12 مرحلے کے گروپ ٹو میں ہے اور اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو میلبورن میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ گروپ ٹو میں جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور دو کوالیفائنگ ٹیمیں ان کے ساتھ شامل ہوں گی۔

 

ٹائٹل ہولڈرز آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان، نیوزی لینڈ اور دو کوالیفائنگ ٹیمیں گروپ ون میں ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ اتوار سے شروع ہوگا۔

 

پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود شامل ہے جبکہ محمد حارث، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر ریزرو میں شامل ہیں۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button