تازہ اپ ڈیٹ سے مسافروں کو اپنے سفر کی بہتر منصوبہ بندی کرنے اور ٹائم ٹیبل میں ہونے والی تبدیلیوں اور شکایات کو کم کرنے کی سہولت ملے گی۔
روڈس اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ گوگل میپ دبئی کی عوامی بس کی نقل و حرکت سے متعلق اب آپ کو ریئل ٹائم اپ ڈیٹس ملیں گے۔ اس سے قبل ،میپ میں بس کے مقررہ وقت کا ٹائم ٹیبل دیکھایا جائے گا
اس اقدام سے دبئی مشرق وسطی کا پہلا شہر بن گیا ہے جس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں کھلے ڈیٹا کو پوری دنیا کے 100 سمارٹ شہروں کے برابر استعمال کیا ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی میں نقل و حمل کے نظام کے ڈائریکٹر الاوادی نے کہا کے ۔ "گوگل میپ پر بس کے نظام الاوقات کو جوڑنا اور ان کو فوری اپ ڈیٹ فراہم کرنا عوامی ٹرانسپورٹ سواروں کو مدد فراہم کرے گا اور انہیں بس ٹائم ٹیبل سے آگاہ رکھے گا۔ اس طرح کی تازہ اپ ڈیٹ سے وہ اپنے سفر کا بہتر منصوبہ بناسکیں گے اور ناگزیر وجوہات کی بنا پر ٹائم ٹیبل میں ہونے والی تبدیلیوں سے ممکنہ شکایات کو کم کرسکیں گے۔”
Source : Khaleej Times
10 April 2020







