خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے صدر کو نائب امریکی صدر کا ٹیلی فون

خلیج اردو: صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کو حوثی دہشت گردوں کے متحدہ عرب امارات میں کچھ شہری تنصیبات اور سہولیات پر حملوں کی پہلی برسی کے موقع پر امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے فون کیا ۔

فون کال کے دوران، نائب صدرکملا ہیرس نے سیکورٹی پارٹنرشپ اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستی اور اتحاد کے فریم ورک کے اندر متحدہ عرب امارات کی سلامتی کے لیے اپنے ملک کے مستقل عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس آف دی پارٹیز (کاپ28) کی میزبانی پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ بھی ادا کیا۔

صدر عزت مآب شیخ محمد اور نائب صدرکملا ہیرس نے متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ۔

دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، جن میں خلیج عرب اور مشرق وسطیٰ کے خطے کی تازہ ترین صورتحال سرفہرست تھی۔

دونوں رہنماوں نے علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر مسلسل مشاورت کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button