متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 میں شاندا کردار ادا کرنے پر شیخ محمد نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی تعریف کی

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید کو ان کی ایکسپو 2020 کی کامیابی میں کردار ادا کرنے پر خراج پیش کیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ محمد نے لکھا ہے اتنے بڑے ایونٹ کیلئے کامیاب تیاریوں پر عبداللہ بن زید مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کو متحرک کیا اور مختلف وفود بھیج کر 192 ممالک میں ایکسپو کی پزایرائی کی۔

شیخ محمد نے ایسی تصویریں بھی ٹویٹ میں پوسٹ کیں ہیں جن میں وزیر خارجہ کی کاوشیں دیکھتی نظر آرہی ہیں۔ انہون نے عبداللہ بن زید کو اپنا بھائی کہہ کر اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button