
خلیج اردو
دبئی : دبئی گلوبل ویلج نے 2021-2022 کیلئے تاریخ کا اعلان کر دیا۔ اسے 26 اکتوبر سے اپریل 10 2020 تک 167 دنوں کیلئے کھولا جائے گا۔
گلوبل ویلج کی انتظامیہ نے مختلف کاروباری سرگرمیوں سے جڑے افراد سے کہا ہے کہ اگر وہ خوراک سے متعلق کوئی مرکز کھولنا چاہتے ہیں تو وہ یکم اگست تک خود کو رجسٹرڈ کرائیں۔
ہر سال لاکھوں شہری اور رہائشی فلوبل ویلج کی سیر کرتے ہیں۔ پچسویں ایڈیشن میں 4.5 ملین سیاحوں نے گلوبل ویلج کا دورہ کیا اور گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں 25 ریکارڈ بنائے۔ اس ایڈیشن میں مختلف 78 ثقافتوں کی نمائندگی کی گئی تھی اور 26 پویلین 190 دنوں کیلئے رہے۔
25 ویں ایڈیشن میں کرونا وائرس کی وجہ سے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔
گلوبل ولیج کے سی ای او بدر انواہی نے کہا ہے کہ ہر سال ہم ہزاروں تجارتی شراکت داروں اور نمائش کنندگان کے ساتھ ہاتھ ملا کر کام کرتے ہیں اور اس سال ہم خاص طور پر معیشت کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ دبئی کی سیاحت اور کاروباری مرکز کی حیثیت سے دبئی کی پوزیشن کو مزید آگے بڑھانے میں مدد دینے میں ہمارے کردار پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اگلے سیزن کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے گذشتہ سیزن کی کامیابیوں پر روشنی ڈالنے کے منتظر ہیں، اس سیزن کیلئے انہوں نے مختلف نئی آئیڈیاز پر عمل درآمد کرانے کا کہا ہے۔
Source : Khaleej Times







