متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات عالمی درجہ بندی میں دنیا کا دوسرا سب سے محفوظ ملک قرار دیا گیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کو 2021 میں 134 ممالک میں سے دوسرے نمبر پر سب سے محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے۔ اس کا سہرا متحدہ عرب امارات کے نظام صحت اور کرونا وائرس کے خلاف بہترین حکمت عملی اور ملک گیر ویکسینشن کو جاتا ہے۔

متحدہ عرب امارات اب آبادی کے زیادہ حصے کو ویکسین لگانے والا دوسرا ملک ہے جہاں 64.3 فیصد لوگوں کو ویکسین لگوائے گئے ہیں۔

یہ انڈیکس تین بنیادی عوامل کو مدنظر رکھتا ہے۔ جنگ اور امن ، ذاتی حفاظت اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے انوکھے خطرات کے عوامل سے نمٹنا بھی شامل ہیں۔

عالمی سطح پر آئس لینڈ کو سب سے محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے جس کے بعد بالترتیب متحدہ عرب امارات ، قطر ، سنگاپور ، فن لینڈ ، منگولیا ، ناروے ، ڈنمارک ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

عالمی مالیاتی میگزین کے دنیا کے محفوظ ترین ممالک کے اشاریے نے دوسرے خلیجی ممالک کو بھی انتہائی درجہ دیا ہے۔ قطر تیسرے ، بحرین 12 ویں ، کویت 18 ویں ، سعودی عرب 19 ویں اور عمان 25 ویں نمبر پر رہا۔

دوسرے اہم ممالک میں ، آسٹریلیا 11 ویں ، سوئٹزرلینڈ 14 ویں ، جاپان 22 ویں ، چین 26 ویں ، برطانیہ 38 ویں ، مصر 65 ویں ، امریکہ 71 ویں ، بھارت 91 ویں اور پاکستان 116 ویں نمبر پر ہے۔

فلپائن ، کولمبیا ، گوئٹے مالا ، نائیجیریا ، بوسنیا اور ہرزیگوینا ، برازیل ، میکسیکو ، پیرو ، یمن اور شمالی مقدونیہ اس نمبر پر موجود ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button