خلیج اردو
عاطف خان خٹک
راولپنڈی: متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے کے لیے 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ رقم پاکستان میں سیلاب سے متائثر ہونے والی آبادی پر خرچ ہوگی۔
افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹویٹ اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امارتی وزیر مملکت برائے رواداری، بقائے باہمی شیخ نہیان مبارک النہیان نے اس امداد کا اعلان کیا ہے۔
HH Sheikh Nahayan Mabarak Al Nahayan, Minister of State 4 Tolerance & Coexistence UAE & Chairman Bank Alfalah pledged USD 10 Mn 4fm the Bank in disaster relief for Pak including Army Flood Relief Acct 2 help flood victims. HH & UAE have always helped Pak during difficult times. pic.twitter.com/aGAK6IQN3Z
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 8, 2022
آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل بابر ندیم کے مطابق مذکورہ امدادی رقم بذریعہ آرمی فلڈ ریلیف اکاؤنٹ سیلاب متاثرین پر خرچ ہو گی۔
شیخ نہیان مبارک النہیان بینک الفلاح کے چیئرمین بھی ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور شیخ نہیان مبارک النہیان نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔