متحدہ عرب امارات

خوش آمدید دبئی۔آج سے آنے والے سیاحوں کو پاسپورٹ پر خاص سٹیکر لگا کر دئیے جائیں گے۔

خلیج اردو آن لائن نیوز 07 جولائی 2020ء| 07:20PM|

دبئی آنے والے سیاحوں اور زائرین کو اپنے پاسپورٹ پر ایک خصوصی اسٹیکر ملے گا جس پر لکھا ہوگا’آپ کے دوسرے گھر میں پرتپاک استقبال۔’

دبئی 7 جولائی کے بعد سیاحوں کے استقبال کے لئے تیار ہے ، جنرل ڈائرکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) نے امارات میں سیاحوں کو گھر میں محسوس کرانے کے لیے خصوصی اسٹیکر لانچ کیا ہے۔ دبئی میڈیا آفس نے اس بارے میں ٹویٹ کیا ، امیگریشن حکام نے دبئی کے تمام ہوائی اڈوں پر حفاظت کے اعلی معیار کو بھی نافذ کیا ہے۔

سیاحوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ روانگی کی تاریخ سے قبل کم سے کم چار دن (96 گھنٹے) پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروائیں تاکہ یہ ثابت ہوسکے کہ وہ کووڈ منفی ہیں۔ کووڈ منفی سند کے حامل سیاح دبئی میں داخل ہوسکتے ہیں اور قرنطین یا الگ تھلگ مدت سے گزرے بغیر شہر گھوم سکتے ہیں۔

اگر سیاح ثبوت فراہم نہیں کرسکےتو دبئی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد انہیں پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوگی۔ زائرین اور سیاحوں کو ملک میں داخل ہونے سے پہلے طبعی انشورنس لازمی رکھنی ہوگی۔سفر شروع کرنے سے پہلے ‘ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم’ کو بھرنا بھی لازمی ہے۔

بشکریہ:خلیج ٹائمز

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button