متحدہ عرب امارات

بلوچستان میں دہشتگردوں سے پاک وطن کو محفوظ بنانے کا فرض ادا کرتے ہوئے پاک فوج کے دو افسروں نے جام شہادت نوش کر لی

خلیج اردو

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران میجر جواد اور کیپٹن صغیر شہید ہوگئے۔ دہشتگردوں کے خلاف پوری قوم صف آرا ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو میں مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد دہشتگردوں کو کسی بھی کارروائی سے ہر صورت روکنے کے لیے   آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے میجر جواد اور، کیپٹن صغیر وطن پر قربان ہو گئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء نے مادر وطن کے دفاع میں بیرونی خطرے کے خلاف اپنی جانیں نچھاور کر دیں۔مجرموں اور امن کے دشمنوں کو پکڑنے کے لیے آپریشن بدستور جاری ہے۔

 

افواج پاکستان نے عزم دہرایا ہے کہ دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔سیکورٹی فورسز خون اور جان کی قیمت پر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button