خلیج اردو آن لائن:
دبئی کے صنعتی علاقے میں دو ورکرز پر حملہ کرنے اور ان سے 700 درہم لوٹنے کے جرم میں ایک 29 سالہ ایشیائی باشندے کو دبئی پولیس نے گرفتار کر کے کریمنل کورٹ کے حوالے کر دیا، تاہم ملزم کے دیگر ساتھی مفرور ہیں۔
یہ واقعہ گزشتہ سال مئی میں اس وقت پیش آیا جب دونوں متاثرہ ورکر قریبی سپر مارکیٹ جا رہے تھے اور اچانک ان کے سامنے ملزمان کا گروہ آگیا اور انکا راستہ روک کر انہیں لوٹ لیا۔
ملزمان کے گروہ نے دونوں متاثر افراد کو گھیرے میں لے لیا اور پھر دونوں کو زمین پر پٹخ دیا، زمین پر پٹخنے کے بعد ملزمان نے ایک متاثرہ شخص کی جیب سے اسکا پرس نکال لیا۔ پرس لینے کے بعد ملزمان وہاں سے مختلف سمتوں میں فرار ہوگئے۔
متاثرہ افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی اور پولیس کو ملزمان کی لوکیشن بتائی۔ پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچ گئی اور ملزمان کو پیچھا شروع کر دیا۔ اس دوران پولیس ایک مدعاعلیہ کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئی، جب دیگر ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔
Source: Gulf Today.







