متحدہ عرب امارات

فجیرہ میں ٹریفک حادثہ، 20 سالہ اماراتی جاں بحق، 4 زخمی

خلیج اردو
اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فجیرہ میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 سالہ اماراتی نوجوان جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

امارات الیوم کی رپورٹ کے مطابق حادثہ اتوار کے روز گھب انٹرنل روڈ پر پیش آیا۔ ٹریفک اینڈ پٹرولز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل صالح محمد عبداللہ الزناہنی نے بتایا کہ اتوار کی شام پولیس کے آپریشن روم کو دو گاڑیوں کے تصادم کی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس اور نیشنل ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی نے سڑک پر داخل ہونے سے قبل اطراف کی صورتحال کا جائزہ نہیں لیا جس کے باعث دوسری گاڑی سے ٹکر ہوگئی۔ زخمیوں کو دبہ فجیرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button