متحدہ عرب امارات

اجمان پولیس:کورونا وائرس سے خوف زدہ ورکر کی مدد-

اجمان پولیس نے ایک بیمار ایشین ورکر کی مدد کی جس نے ٹویٹر کے ذریعہ مدد طلب کی تھی کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ اسے کورونا وائرس ہے۔ ویڈیو میں ، اس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اس کی کمپنی اس کی اور اسکے ساتھی ورکرز کی مدد کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اجمان پولیس میں محکمہ فوجداری تحقیقات کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر محمد بن یافور الغفلی نے بتایا کہ جب انہوں نے یہ ٹویٹ دیکھا تو سی آئی ڈی (CID) افسران حرکت میں آئے اور ال جارف صنعتی علاقے 2 میں اس کی رہائش گاہ پر اس کے پاس پہنچ گئے۔

ورکر کو تیز بخار ، کھانسی ، اور سانس لینے میں تکلیف تھی-

پولیس نے اجمان میڈیکل زون سے کہا کہ میڈیکل عملے اور ایمبولینس کو اس کی رہائش گاہ تک پہنچایا جائے۔ طبی عملے نے معائنہ اور لیبارٹری ٹیسٹ کروائے ، جس سے معلوم ہوا کہ یہ شخص کورونا وائرس میں مبتلا نہیں ہے ، اسے انفلوئنزا اور سردی ہوئی ہے-

الغفلی نے کہا ، "ہم نے کمپنی کے نمائندے سے بھی بات چیت کی ہے کے وہ اپنے ورکرز کی صحت کی صورتحال پر عمل کرے اور موجودہ بحران کی روشنی میں انہیں تمام طبی سہولیات فراہم کریں-

انہوں نے کمپنی کے مالکان پر زور دیا کہ وہ ورکرز کی صحت کی باقاعدہ نگرانی کریں ، اور اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے والی احتیاطی تدابیر کے بارے میں اپنے عہد کو یقینی بنائیں۔

Source : Khaleej Times
22 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button