خلیج اردو آن لائن: متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر ایک سرکاری اہلکار اور اس کے ساتھیوں کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرنے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ جاری کیےگئے بیان کے مطابق گرفتار کیا جانے والوں کو عدلیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار کیے جانے والا اہلکار وزرات دفاع کا ملازم ہے اور اس پر اس کے ساتھیوں پر لوگوں کو ڈرا دھمکا ر کر ان سے پیسے ہتھیانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
وزرات دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے یہ اہلکار لوگوں کو بلیک میل کرتا تھا کہ ااگر اسے پیسے نہ دیا گئے تو وہ ان کے نام محتلف جرائم میں مطلوبہ ملزموں کی فہرست میں ڈال دے گا۔ اہلکاروں کو گرفتار کر کرے عدلیہ کے حوالے کر دیاہے۔
وزرات دفاع کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے ادارے میں کرپشن کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں۔ یہ اداراہ پوری سچائی اور ایمانداری کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرنے کے اصولوں پر کام کرتا ہے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ، لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف نے اس حوالے سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ، "ہمارے درمیان بدعنوانوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ، اور اس کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کی جائے گی۔”
Source : Gulf News







