![](/wp-content/uploads/2022/07/KK-Featued-3-780x470.jpg)
خلیج اردو
دبئی: قومی مرکز برائے موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ حکام نے گاڑی چلانے والوں سے کہا ہے کہ وہ شدید بارش کے موسم میں گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط برتیں۔
ابوظہبی پولیس نے عوامی مفاد کے ایک ٹویٹ میں گاڑی ڈرائیوروں سے الیکٹرانک انفارمیشن بورڈز پر دکھائے جانے والے رفتار کی بدلتی حدرفتار پر عمل پیرا رہنے کی اپیل کی ہے۔
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ گاڑی چلانے والوں سے بارش کے موسم کی وجہ سے احتیاط برتنے اور الیکٹرانک انفارمیشن بورڈز پر دکھائے گئے رفتار کی بدلتی حدوں پر عمل کرنے کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنایا جا سکے۔
پولیس نے نے ہیش ٹیگ العین کا استعمال کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے میں بارش ہو رہی ہے اور ایسے میں گاڑی چلانے والوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور کم حدنگاہ کی وجہ سے خلفشار سے گریز کریں۔
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ابوظبہی پولیس ڈرائیوروں پر زور دیتی ہے کہ وہ تیز ہواؤں اور دھول کے دوران حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے ہوشیار رہیں اور اپنی حفاظت اور سڑک پر دوسروں کی حفاظت کے لیے براہ کرم کوئی ویڈیو بنا کر یا اپنا فون استعمال کرنے سے گریز کریں۔
این سی ایم نے بھی بارش کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ رہائشیوں کو مطلع کیا ہے کہ العین دبئی روڈ پر ہلکی بارش ہو رہی ہے۔
Source: Khaleej Times