خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں آج 26 جولائی کو عجمان میں ٹریفک اور لائسنسنگ سینٹر میں انخلاء سے متعلق مشق کا انعقاد ہو گا۔
عوامی نوٹس میں عجمان پولیس نے کہا ہے کہ مشق صبح 8.30 بجے سے صبح 9.30 بجے تک ہوگی۔ جو سول ڈیفنس کے ساتھ مل کر کی جا رہی ہے۔
مشق میں آگ جیسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکام کی تیاریوں کا اندازہ لگانے کے لیے ہنگامی صورت حال میں انخلاء کی مشقیں منعقد کی جاتی ہیں۔
ماضی میں منعقد کی جانے والی اسی طرح کی مشقیں عام طور پر سائرن کے ساتھ شروع ہوتی ہرہیں اور ہنگامی عملے کے ساتھ جزوی طور پر یا مکمل طور پر عملی مشق کو خالی کرنے تک ہوتی ہیں۔
ان مقشوں کا مقصد ہنگامی تیاریوں اور صلاحیتوں کی پیمائش کرنا ہے اور ایمرجنسی کیلئے تیار رہنے کی یاددہانی کرانا ہے تاکہ خدمات کو بہتر بنایا جاسکے۔